مزید دو دنوں میں ان علاقوں میں مزید بارش کی پیشن گوئی
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار ، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤںا ور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ژوب ، زیریں خیبر پختونخوا ، بالائی اور وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
بارش (ملی میٹر): بلوچستان ژوب 36 ، پنجاب: لاہور (جوہر ٹاؤن 30 ، نشتر ٹاؤن 28 ، گلشن راوی 14 ، پنجاب یونیورسٹی ، ہیڈ آفس واسا 06 ، چوک ناخدا 05 ، شاہی قلعہ 04 ، لکشمی چوک 03 ، سمن آباد ، اقبال ٹاؤن 02 ، سٹی اور ائرپورٹ 01) ، قصور 22 ، گوجرانوالہ 05 ، ساہیوال 04 ، ملتان (شہر) 03 ، فیصل آباد 02 ، سرگودھا 01 ، خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (ائرپورٹ 16 ، سٹی 11) اور گلگت بلتستان: بابوسر 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو44، دالبندین42، شہید بینظیر آباد، نوکنڈی، تربت اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply