رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟
پمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران ملک میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 10 دنوں تک درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے اس دوران سندھ، جنوبی پنجاب، وسطی اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 09 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 08 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران اسلام آباد، اٹک، چکوال اور جہلم میں آندھی، تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے تشکیل دیا گیا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرختم کردیا گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں اور لوگ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Leave a Reply