پی ایس ایل فائنل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو کتنی انعامی رقم ملی؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملتان کو شکست دے کر لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بن گیا، لاہور پہلی ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل میں اعزاز کا دفاع کیا ہے۔ لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔
پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔ فائنل کی ملتان سلطانز کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ملے تھے۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان بابرا عظم نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں ہدف تھوڑا کم تھا اور باؤلرز نے بھی اچھی باؤلنگ نہ کی جس کی وجہ سے شکست ہوئی ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جیسے اننگز کا آغاز کیا تھا وہ ٹھیک تھا لیکن پھر درمیان کے اوورز میں جا کر سکور کم ہوا ، لاہور قلندرز کے باؤلرز کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے ہدف کو محدود کیا۔بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے باؤلرز نے بھی اچھی باؤلنگ نہیں کی جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔ ایک اور خبر کے مطابق ثقلین مشتاق نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بیٹی کی شاداب خان کے ساتھ شادی سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق معروف یوٹیوبر نادر علی کو انٹرویو دیتے ہوئے ثقلین مشتاق نے بتایا کہ انہیں شاداب خان کی نماز کی پابندی نے سب سے زیادہ متاثر کیا۔ وہ بتاتے ہیں کہ شاداب خان کے والدین رشتہ لے کر آئے تھے، جس کی مجھے بے حد خوشی ہوئی۔
Leave a Reply