78 سالہ شخص کی 18 سالہ لڑکی سے محبت کی شادی
کہتے ہیں کہ عشق نہ ذات دیکھتا ہے نہ ہی عمر۔ البتہ ایسا عشق بہت کم ہی خوش نصیبوں کو ملتا ہے جس میں کوئی ان کے بڑھاپے کو بھی نظر انداز کردے۔ لیکن فلپائن میں 78 سالہ بوڑھے کسان پر محبت کی دیوی مہربان ہوگئی اور اس سے ایسی لڑکی نے محبت کی جو بوڑھے سے عمر میں 60 برس چھوٹی ہے۔
دلہا کا نام رشید منگا کوپ ہے جبکہ ان کی 18 سالہ دلہن کا نام حلیمہ عبداللہ ہے۔ دونوں کی ملاقات ایک ڈنر میں ہوئی اور تب حلیمہ محض 15 برس کی تھیں۔ دلہا رشید کا کہنا ہے کہ انھوں نے شادی کا کبھی نہیں سوچا تھا یہ ان کی سچی محبت تھی جس نے انھیں شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔
3 سال ایک دوسرے کو سمجھتے رہے
دلہا دلہن شادی سے پہلے 3 برسوں تک ایک دوسرے کے دوست رہے اور اس دوران ایک دوسرے کی عادات کو سمجھتے رہے پھر جب انھیں محسوس ہوا کہ وہ ایک دوسرے کے لئے ہی بنے ہیں تو انھوں نے باقاعدہ شادی کرلی۔
بوڑھے شخص کی بھی یہ پہلی شادی ہے
دلہا کے بھتیجے بین کا کہنا ہے کہ ان کے چچا رشید نے اس سے پہلے کوئی شادی نہیں کی تھی وہ ہمیشہ اکیلے رہے لیکن حلیمہ کو ان سے محبت ہوئی اور پھر دونوں کے خاندانوں نے بھی عمر کے فرق کو نظر انداز کیا اور اس رشتے کو کھلے دل سے قبول کیا۔
Leave a Reply