میری بیوی فقیر کو دیکھ کر بے حوش ہو گئی
اصفہان کا ایک بہت بڑار میں اپنی بیگم کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھا ہوا تھا دستر خوان اللہ کی نعمتوں سے بھرا ہوا تھا اتنے میں ایک فقیر نے یہ صدا لگائی کہ اللہ کے نام پر کچھ کھانے کے لیے دے اس شخص نے اپنی بیوی کو حکم دیا کہ سارا دستر خوان اس فقیر کی جھولی میں ڈالدو
عورت نے علم کی تعمیل کی جس وقت اس نے اس فقیر کا چہرہ دیکھا تو دھاڑیں مار کر رونے لگی اس کے شوہر نے اس سے پوچھا بیگم آپ کو ہوا کیا ہے؟ اس نے بتلایا کہ جو شخص فقیر بن کر ہمارے گھر پر دستک دے رہا تھاوہ چند سال پہلے اس شہر کا سب سے بڑا مالدار اور ہماری اس کو ٹھی کا مالک اور میرا سابق شوہر تھا چند سال پہلے کی بات ہے کہ ہم دونوں دستر خوان پر ایسے ہی بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے جیسا کہ آج کھا رہے تھے اتنے میں ایک فقیر نے صدا لگائی کہ میں دو دن سے بھوکا ہوں اللہ کے نام پر کھانا دے دویہ حص دستر خوان سے اٹھا اور اس فقیر کی اس قدر پٹائی کی کہ اسے لہولہان کر دیا نہ جانے اس
فقیر نے کیا بد دعادی کہ اس کے حالات دگرگوں ہو گئے کاروبار ٹھپ
ہو گیا اور وہ شخص فقیر و قلاش ہو گیا اس نے مجھے بھی طلاق دے دی اس کے چند سال گذرنے کے بعد میں آپ کی زوجیت میں آگئی شوہر بیوی کی یہ باتیں سن کر کہنے لگا بیگم کیا میں آپ کو اس سے
زیادہ تعجب خیز بات نہ بتلاوں؟ اس نے کہا ضرور بتائیں کہنے لگا جس فقیر کی آپ کے سابق شوہر نے پٹائی کی تھی وہ کوئی دوسرا نہیں بلکہ میں ہی تھا…( کتاب العبر گردش زمانہ کا ایک عجیب نظارہ یہ تھا
کہ اللہ تعالی نے اس بد مست مالدار کی ہر چیز ، مال، کو ٹھی، حتی کہ بیوی بھی چھین کر اس شخص کو دے دیا جو فقیر بن کر اس کے گھر پر آیا تھا اور چند سال بعد پھر اللہ تعالی اس شخص کو فقیر بنا کر اسی کے در بناکر پر لے آیا واللہ علی کل شیء قدیر تاریخ ایسے عبرت آموز واقعات سے بھری پڑی ہے شرط ہے کہ انسان اس سے عبرت پکڑے۔
Leave a Reply