ملک کے کن کن شہروں میں آج بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواسمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش برسنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ اور مالاکنڈ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کراچی میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
Leave a Reply