جب عورت مرد کےساتھ ایک کام کرلیتی ہے

عادتیں چار نہیں ہوتیں کہ ڈال لی جائیں ۔عادتیں تو دیمک ہوتی ہیں یہ لگ جایا کرتی ہیں۔ وہ چوبیس کی تھی اور اس نے شناختی کارڈ پر اپنی عمر بیس لکھوا کرکائنات کوچار برس چھوٹا کردیا ہے۔ جو باکردار ہواس کو سیانی کون کہتا ہے کسی مزدر کی بیٹی کو رانی کون کہتا ہے ۔ ہرکامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے۔

جو دوسری عورتوں کو اس کے قریب بھٹکنے نہیں دیتی۔ کچھ لوگوں اور کچھ چیزوں کو ہم کھونا افورڈ نہیں کرسکتے لیکن ہمیں ان کو کھونا پڑتا ہے۔ ان سے دستبردار ہونا پڑتا ہے۔ پھر چاہے وہ ہماری خوشی کی آخری وجہ ہوں۔ کوئی چائے کی پیالی ایسی ہوتی ہے ج س کا ذائقہ زبان کبھی بھول نہیں پاتی۔ کچھ تعلق ایسے ہوتے ہیں جو انسان چھوڑتا ہی نہیں کیونکہ وہ چھوڑنا ہی نہیں چاہتا۔ لیکن ادکاری خوب کرتا ہے تعلق کو چھوڑنے کی اس میں قصور انسان کا نہیں ہوتا وہ چھوڑ ہی نہیں سکتا کیونکہ کچھ چیزیں انسان کے اختیار میں نہیں ہوتیں۔

انسان بے بس ہوتے ہیں۔ یہی حقیقت ہے کیونکہ کوئی سرگوشی ، مسکراہٹ، قہقہ ، آنسو اور کوئی سناٹا تمام عمر کے لیے زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے۔ پرانی یادوں پر نئی یادیں سجانا، درحقیقت ایک مشکل امر ہے تبھی تو ہم تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اور زندگی مسکراتی ہوئی پاس سے گزرجاتی ہے۔ جب عورت مرد کےساتھ ایک کام کرلیتی ہے۔ مرد مرنا پسند کرتا ہے لیکن اس عورت کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کرتا۔ عورت جب مرد کوعزت دینے کا کام کرلیتی ہے

کیونکہ عزت کا درجہ محبت کے درجے سے بہت بڑا ہوتا ہے پھر وہ ہمیشہ کےلیے محبت کی اکیلی وارث بن جاتی ہے۔ ہم کتنی بھی کتابیں کھول لیں۔ اگرقرآن نہیں پڑھا تو کچھ نہیں پڑھا اس پر پڑنے والی دھو ل حقیقت میں ہمارے نامہ ء اعمال پر جمی ہے۔ بارگاہ رب العزت میں دعاگوں اللہ پا ک آپ کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے مالامال کرے ، رزق میں خیروبرکت میں عطافرمائے ۔ اور ہمیشہ اپی حفظ وایمان میں رکھے ۔آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *