گرمیوں کی چھٹیاں بھی کینسل، بچوں کیلئے بُری خبرایسا اعلان کہ والدین سمیت بچے بھی حیران

اسلام آباد(گلوب نیوز) قبل ازیں پنجاب حکومت نے 2 جولائی سے یکم اگست تک تمام سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا جب کہ وفاق نے بھی تعطیلا ت کا اعلان کر دیا تھا تاہم سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلبا کے نقصان کی تلافی کے لئے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان نجی اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کےباعث طلبا کابہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے اسکولوں کی چھٹیاں نہیں کریں گے۔صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشننے بتایاکہ کورونا کی صورت حال اس وقت کنٹرول میں ہے، مشاورت میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے سے سپورٹ ملتی ہے، 10ہزار اسکول پہلے ہی بند ہیں،50 فیصد بچے اسکولوں میں واپس نہیں آئے۔اس سے قبل بھی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے رواں سال بچوں کو موسم گرما کی چھٹیاں نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ، کاشف مرزا نے کہاکہ ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی، اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 11 بجے ہوں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ گرمی کے باعث طلبا اسکول یونیفارم کے بجائے دیگر کپڑوں میں اسکول آسکتے ہیں۔ دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے سعودی خواتین کیساتھ شادی کرنے والے غیر ملکی کے حوالے سے شرائط کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک عرب اخبار کی رپورٹ میں سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پہلے سے موجود شرائط کے علاوہ عمر کی حداضافی شرط کے طور پر نافذ کی گئی ہے جس کےمطابق وہ سعودی خاتون جو غیر ملکی سے شادی کرنے کی خواہش مند ہے اسکی عمر 50برس سے زائد نہ ہو۔ دوسری شرط میں کہا گیا ہے کہ دولہا اور دلہن کی عمروں میں 15برس سے زائد کا فرق نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *