پردیس

پردیس ایک میٹھی جیل ہے جب انسان ایک بار اِس جیل میں داخل ہوجاٸے پھر نہ مجبوریاں ختم ہوتی ہے اور نہ ہی خواہشات یہاں تک کے پردیس میں اپنی جوانی ختم کردیتا ہے یہ ایک کڑوا سچ ہے

پردیس میں رہنے والوں سے جب سوال کرو تو یہ جواب دیتے ہیں

سوال: تمہارے بال کیوں سفید ہو گئے؟

جواب: یہ کام ہی ایسا ہے

سوال: بھائی آپکو شوگر کیسے ہو گئی؟

جواب: تمہیں نہیں پتہ اس ملک کے پانی میں ہی شوگر ہے

سوال: یار آپکے بال کہاں غائب ہو گئے؟

قسماقسم سوالات۔۔۔۔۔لیکن

جواب۔۔۔۔

میرا اللہ جانتا ہے ہم لوگ اپنا دکھ کسی کو نہیں بتاتے

جب انکی زندگی میں جھانک کر دیکھو تو کسی کو بہن یا بیٹی کی شادی کا غم

کسی کو بوڑھی بیمار ماں کا غم

کوئی بچوں کے سر پر چھت کے لئے مصیبتیں کاٹ رہا ہے

کسی‏ نے بھائیوں کو پڑھانا ہے

کسی نے اپنے باپ کا قرض اتارنا بہنوں کی شادی کرنی ہے

پردیس کا پانی تو ایسے ہی بدنام ہے

اللہ سب کی پریشانیاں دور فرماۓ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *