ڈاکٹر:میری زندگی کا سب سے افسردہ دن

بحیثیت ڈاکٹر روزانہ لیبر روم میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہوں ساتھ ہر ماں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ ماں کو بھی سلامتی ملے اور بچہ بھی خیر و عافیت سے دنیا میں آجائے….. لیبر روم میں عورت جس تکلیف سے گزر رہی ہوتی ہے مرد ہونے کے ناطے سمجھنا مشکل ہےلفظوں میں بیان نہیں کرسکتا..

نو مہینوں کی مشقت الگ مگر بچے کو ڈیلیور کرنے کا درد الگ…آج میں نے لیبر روم میں بچے کی پیدائش کے بعد ایک ماں کو دم توڑتا دیکھا ہے اللہ کے فیصلے ہوتے ہیں بے شک…مگر اس عورت کا معاملہ یا کیس اتنا تکلیف دہ کیوں تھا…

اس شادی شدہ جوڑے نے 14 سال والدین بننے کا انتظار کیا. بہت علاج کروایا..آخرکار “آئی وی ایف “ طریقہ بھی آزمالیا…جس کی وجہ سے عورت نے بہت برداشت بھی کیا…حالانکہ عورت کی میں رسولیاں بھی بہت تھی..سائنس کے مطابق انکا حاملہ ہونا ممکن.نظر نا آتا تھا..

مگر اللہ.ہر شے پہ قادر ہے…آخر کار نو ماہ کے دورانیے کے بعد اسکا.میاں.ڈلیوری.کے لیے اسے سپتال.لایا…وہاں سات گھنٹے اس نے ناقابل.برداشت درد سہا…مگر آسانی نہیں.ہورہی تھی تو ہمیں بڑی سرجری کرنا پڑی…اللہ.نے پھول.جیسا بیٹا دیا..

جسے کافی دیر تک وہ اپنی بازو میں لے کر رب کا شکر ادا کرتی رہی..اور ممتا سے بھرپور اسے چوم.رہی.تھی…بچہ اسکے بازو کے ساتھ لیٹا ہے اور اس نئی نویلی ماں نے وہیں دم توڑ دیا….میں بہت افسردہ تھا..

ہمت کرکے یہ خبر اسکے میاں.کو.دی..وہ بچے کو بھول.کر بیوی کا سن کا جیسے سکتے میں آگیا..ایک جان سے چلا گیا ایک جان کو دنیا میں لانے کے لیے.اپنی عورت کی عزت کرہے..خدارا قدر کریے…جو موت کی وادی سے ہوکر آپکو.باپ بننے کی خوشی دیتی ہے۔

نو ماہ.بچے کو.پیٹ میں رکھنا کوئی مزاق نہیں.. اللہ.سے دعا ہے جو بھی ماں بننے والی ہیں .ہے اسکی حفاظت پہلے فرما…کوئی آزمائش نہ دینا…اللہ سب کے لیے آسانی کرے..آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *