پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

لاہور (گلوب نیوز) رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں زونل کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں شوال کا مہینہ پورے 30 دن کا ہوگا ور یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ اس کے علاوہ ملک میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر ،20 جولائی کو منائی جائے گی۔گزشتہ ہفتے محکمہ موسمیات کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ذی الحج کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 29 ذی القعد یعنی 20 جولائی بروز منگل کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم ذی الحج 11 جولائی 2020 کو ہوسکتی ہے۔ اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کچھ عرصے پہلے اعلان کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *