کے پی کےاور پنجاب میں میں اگلے دو دنوں میں بارش ہوگی
گلوب نیوز!پیر کے روز کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
منگل کے روز کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک تاہم سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب: چکوال 35 ، راولپنڈی (چکلالہ 31 ، شمس آباد 23) ، اسلام آباد (سید پور 29 ، زیروپوائینٹ 21 ، ائیر پورٹ15 ، گولڑہ 05 ، بوکرا 02) ، حافظ آباد 28 ، منگلا 25 ، قصور ، نارووال 17 ، لاہور (ائیر پورٹ16 ، سٹی 09) ، گوجرانوالہ 13 ، سیالکوٹ (سٹی 11 ، ائیر پورٹ09) ، مری09 ، جوہرآباد 08 ،منڈی بہاولدین ، جہلم ، گجرات 06 ، سرگودھا (سٹی 05) ،اوکاڑہ02، بلوچستان: بارکھان 35 ، کشمیر: کوٹلی 26 ، راولاکوٹ 08 ، مظفرآباد ، گڑھی دوپٹہ 07 ، خیبرپختونخوا: کاکول 23 ، بالاکوٹ 18 ، سیدو شریف ، مالم جبہ 10 اور پٹن میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 48، دادو ،نوکنڈی،دالبندین47 اور جیکب آبادمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Reply