نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا ، حکومت نے اعلان کر دیا
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس نے صوبے بھر میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ پنجاب میں شدید گرمی کے پیش نظر آئندہ دو ہفتوں کے بعد سکول ایک ماہ کے لئے بند کئے جاسکتے ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر مرادراس نے
کہا کہ گرمی میں شدت کے باعث سکولوں میں بچوں کے لئے تعلیم حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ سکولوں میں امتحانات کا جو شیڈول دیاگیا ہے اس کے مطابق 18 جون سے 30 جون تک امتحانات ہر صورت منعقد ہونگے۔ جس کے بعد یکم جولائی سے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات دے دی جائیں گی۔
Leave a Reply