ٹھنڈا پانی پینے سے پہلے رسولﷺ کا یہ فرمان ہر مسلمان لازمی سن لے
ٹھنڈا پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بے حد مرغوب تھا۔ مطعوم وماکول کے قبیل سے کسی چیز کا بھی اتنا اہتمام نہ کیا گیا جتنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ٹھنڈا پانی لانے کا اہتمام کیا جاتا۔ مدینہ منورہ سے دو میل کے فاصلہ پر “بئر غرس” سے آپ کے لئے
ٹھنڈا پانی لایا جاتا کیونکہ اولا ً تو اس کنویں کا پانی ٹھنڈا ہوتا تھا، پھر اس کے بعد ایک مشکیزہ میں اسے حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کیلئے مزید ٹھنڈا کیا جاتا۔حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کیلئے پرانے مشکیزے میں پانی کو ٹھنڈا کیا جاتا۔ (سیرت الشامی جلد 7 صفحہ) (371)۔ حضرت ابو رافع رضی اللہ تعالٰی عنہ کی بیوی کہتی ہیں۔کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ہاں قیام کیا تو آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کیلئے مالک بن نضر کے کنوئیں سے میٹھا پانی لایا جاتا، پھر اس کے علاوہ ازواجِ مطہرات کیلئے بئر سقیا سے پانی لایا جاتا اور رباح اسود جو حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کے غلام تھے اور خادم بھی تھے، وہ کبھی بئر سقیا سے پانی لاتے اور کبھی بئر غرس سے پانی لاتے۔ (شمائل کبرٰی)ٹھنڈا پانی خدا کی عظیم ترین نعمت ہے جس کے بارے میں روز قیامت سوال ہوگا۔کیونکہ ٹھنڈا پانی پینے سے بدن کے روئیں روئیں سے شکر ادا ہوتا ہے۔ارشاد نبویﷺ ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے فرمایا،’’قیامت کے دن سب سے پہلے بندے سے نعمتوں کے بارے میں جو سوال کیا جائے گا وہ یہ ہوگا کہ کیا ہم نے تیرے بدن کو تندرستی عطا کی تھی اور تجھ کو ٹھنڈے پانی سے سیراب نہیں کیا تھا ہمارے مختلف اکابر نے پانی خوب ٹھنڈا کرکے پینے کی تلقین بھی فرمائی ہے۔امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے شاگردوں سے فرمایا کہ اے بیٹو! پانی کو ٹھنڈا کرکے پیو! کیونکہ ٹھنڈا پانی پینے کی وجہ سے دل کی گہرائیوں سے شکر ادا ہوتا ہے۔(مدارج جلد 5، صفحہ 15)سید الطائفہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی سے بھی پانی ٹھنڈا کرکے پینے کی تلقین مروی ہے اور اس ذیل میں مختلف اہل اللہ کے واقعات بھی درج کئے گئے ہیں۔الغرض ٹھنڈا پانی پینا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب ومرغوب چیزوں وسنتوں میں سے تھا۔سنت پر عمل کی نیت سے کوئی پیئے تو احیاء سنت کا عظیم ثواب پائے گا۔ان دنوں سوشل میڈیا میں ٹھنڈا پانی پینے کے جو نقصانات گنوائے جارہے ہیں وہ سراسر بے بنیاد و بے اصل ہیں۔ بظاہر اس کا مقصد ایک سنت نبوی سے لوگوں کو دور رکھنے کی منظم سازش نظر آتی ہے۔
ایک مومن وعاشق رسول کو اپنے محبوب کا مزاج آشنا اور رمزشناس ہونا چاہئے۔ہاں طبی اعتبار سے ٹھنڈا پانی اگر کسی کی طبیعت ومزاج سے ہم آہنگ نہ ہو تو اس کے لئے گنجائش بہر حال موجود ہے۔
Leave a Reply