خشک پودینہ جتنا سستا اتنا ہی فائدہ مند۔۔۔ جانیں خشک پودینے کے حیرت انگیز کمالات

گلوب نیوز! سبز پتوں والی جڑی بوٹیاں، ہرے مسالے میں شمار کی جانے والی غذا پودینہ یوں تو ہر گھر میں استعمال کیا جاتا ہے مگر ان کے مختلف استعمال اور بے شمار فوائد سے بہت کم افراد واقف ہیں۔پودینہ جسے ہم عام طور پر سلاد اور دہی میں استعمال کرتے ہیں، اگر اس میں چھپے فوائد کسی کو بھی معلوم ہو جائیں تو وہ روزمرہ کی بنیاد پر بلا ناغہ اسے کھانے لگے۔پودینہ پیٹ کی کئی بیماریوں کے لیے مفید ہے

لیکن کیا آپ سوکھے پودینے کے فائدے جانتے ہیں؟ ماہرین کے مطابق پودینہ آئرن، میگنیشم، منرلز، کیلشیم، وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود مینتھول درحقیقت اسے خاص بناتا ہے۔دیکھا جائے تو دوسری جڑی بوٹیوں اور مسالوں کے مقابلوں میں پودینہ اینٹی آکسیڈنٹ کا ایک بہترین ذریعہ ہے، پودینے میں موجود فائبر کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے جبکہ میگنیشیم ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔خشک پودینے کا سب سے بڑا فائدہ ہوتا ہے کہ یہ خراب نہیں ہوتا۔ آپ اسے جتنے دن چاہیں فریج میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔خشک پودینے کے پتے اگر آپ اپنے گھر کے کسی کونے میں رکھ دیں تو مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے آپ کے گھر کا رخ نہیں کریں گے۔خشک پودینے کی چائے کئی قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے، یہ آپ کے سینے کی جلن کو کم کرتی ہے ساتھ ہی معدے کے مسائل سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

خشک پودینے کو اگر آپ اپنے پکے ہوئے سالن پر ڈالیں تو سالن میں سے بے حد پیاری خوشبو آئے گی اور یہ آپ کے کھانوں کا ذائقہ بھی بڑھا دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *