عید الاضحیٰ کب ہو گی اور کتنی چھٹیاں ہونگی ماہرین فلکیات نےاہم پیشن گوئی کر دی

دبئی (گلوب نیوز) 2 ماہ سے کم وقت رہ گیا، متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کو گزرے ایک ہفتے سے زائد کا وقت ہو چکا، ایسے میں شارجہ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر فلکیات ابراھیم الجروان نے امارات

میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی ہے۔اماراتی ماہر فلکیات کے مطابق امارات میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہر فلکیات کی جانب سے حج کی تاریخ کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ امارات میں یکم ذی الحجہ کا چاند10 جولائی 2021ء کو دکھائی دے سکتا ہے، ایسا ہونے پر عید الاضحی یعنی 10 ذی الحجہ 20 جولائی بروز منگل ہو گی۔ جبکہ حج ایک روز قبل 19جولائی کو ہو گا۔جبکہ نئے اسلامی سال کا آغاز، یکم ہجری 10 اگست بروز منگل کو ہونے کا بھرپور امکان ہے ۔ یہاں واضح رہے کہ ماہر فلکیات ابراھیم الجروان کی جانب سے عید الفطر اور رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق بھی کی گئی پیشن گوئیاں درست ثابت ہوئی تھیں۔ جبکہ امارات میں مقیم ملازمت پیشہ افراد کو بتایا گیا ہے کہ انہیں عید الاضحی پر ممکنہ طور پر 19 سے 22 جولائی تک کی تعطیلات ملیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *