مسوڑوں کی تکلیف سے نجات چاہتے ہیں تو یہ 5 گھریلو ٹوٹکے اپنائیں

گلوب نیوز! انسان ہمیشہ سے اپنی خوبصوررتی میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے، دانت بھی انسانی جسم کا ایک ایسا حصہ ہے جو کہ خوبصورتی کے حوالے سے اثرا نداز ہوتا ہے۔ یہ دانت، مسوڑوں کی تکلیف کی وجہ سے نہ صرف خراب ہوسکتے ہیں بلکہ خوبصورتی کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔آج ہم ان گھریلو ٹوٹکوں کی بات کریں گے جن سے دانتوں کا پیلا پن،

بدبو، جراثیم سے بچا جاسکتا ہے، ساتھ ہی ساتھ مسوڑوں کو مضبوط بھی بنایا جاسکتا ہے۔سبز چائے یا گرین ٹی مسوڑوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہے اور جراثیم کےخلاف معاون کا کردار ادا کرتی ہے۔ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈٰنٹ دیگر بیماریوں سے بچاتی ہیں جبکہ اورل کیوٹی میں جراثیم کے خلاف مؤثر کام کرتی ہے۔تل کا تیل دانتوں اور مسوڑوں کے درمیان بننے والی پیلے رنگ کی لئیر کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تل کا تیل زہریلے مادوں کے خلاف بھی کارآمد ہوسکتا ہے۔تل کے تیل کا استعمال صبح برش کرنے سے پہلے کیا جاسکتا ہے۔ صبح برش کرنے سے پہلے آپ 30 سیکنڈز تک کلی کرسکتے ہیں۔ جبکہ گرم تل کے تیل کا استعمال مسوڑوں کو حفاظتی کوٹنگ فراہم کرتا ہے۔کھوپرے کا تیل مسوڑوں کوکئی جراثیم سے متعلق بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ چونکہ کھوپرے کا تیل اینٹی مائیکروبئیل ہوتا ہے جو کہ مسوڑوں کی سوزش کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کھوپرے کے تیل کو بھی آپ صبح استعمال کرسکتے ہیں، صبح 30 سیکنڈز تک کلے کرکے دانتوں کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ہمیشہ تازہ کھوپرے کے تیل کا استعمال کیا جائے۔ایلوویرا ایک بہترین اینٹی بیکٹیریل ہے جو کہ دانتوں کو اور مسوڑوں کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔ جبکہ ایلوویرا مسوڑوں کو سوزش سے بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ ایلوویرا کا استعمال انفیکشن اور مسوڑوں کے کسی بھی نقصان کو بہتر کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ایلوویرا کو استعمال کرنے کا آسان طریقہ کار یہ ہے کہ ایک تازہ ایلوویرا کا پتہ لیں، ایلوویرا کی جیل کو بطور ٹوتھ پیسٹ استعمال کریں، روزمرہ کے استعمال سے مسوڑوں کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *