کڑاکے کی بارش یا موسم رہے گا خشک ؟محکمہ موسمیات نے تہلکہ خیز پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک او رگرم رہے گا۔محکمہ موسمیات نے سندھ اوروسطی بلوچستان میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ کراچی میں درجہ حرارت38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مظفرآباد اور ساہیوال

میں ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب آباد47، پڈعیدن،موہنجودارو اور روہری میں 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔بدھ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔بدھ کے روزصوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جبکہ جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔بدھ کے روزبلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم ۔جبکہ سبی، کوہلو، بارکھان، تربت اور مکران میں موسم شدید گرم رہے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *