اس 60 سالہ مولوی صاحب نے اپنی 17 سالہ شاگردہ سے شادی کرلی اندر کی کہانی کیا ہے جان کے حیرت کا جھٹکا لگے گا
نیو یارک(گلوب نیوز)چند دن قبل سوشل میڈ یا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ موجود تھے ،اس شخص کو سوشل میڈ یا پر مفتی تقی لاہور ی کے نام سے ظاہر کیا گیا تاہم اب اس حوالے سے جوڑے کی وضاحت سامنے آ چکی ہے ۔
سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اس شخص نے کہا کہ مجھے دو دن سے پاکستان اور امریکہ سے دوستوں کے فون آرہے ہیں کہ آپ کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے اور اس حوالے سے منفی پراپیگنڈا ہو رہا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ میرا نام عامر خان ہے اور میں کوئی مفتی نہیں ہوں بلکہ اسلامک طالب علم ہوں ،میرے دل میں مفتی صاحبان اور عالم دین کی بہت عزت ہے اور میں عالم دین بن رہا ہوں ۔عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوا کہ مجھے مفتی تقی لاہور ی ظاہر کیا گیا اور مفتی تقی عثمانی سے میرا تعلق بنانے کی کوشش کی گئی ،میں مفتی تقی عثمانی سے معافی مانگنا چاہوں گا لیکن اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے وہ میری بیگم رابعہ لیاقت کی سہیلی نے بنائی اور یہ ویڈیو پاکستان میں وائرل ہونے سے پہلے امریکہ میں بہت وائرل ہو چکی تھی اور اسے امریکہ میں 40لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد یہ ویڈیو کسی رشتے دار نے پاکستان میں غلط پیغام کے ساتھ شیئر کردی کہ چوتھی شادی ہے اور اپنی طالب علم سے شادی کی ،یہ بات درست ہے کیونکہ میری پہلے شادیاں ہو چکی ہیں لیکن ابھی میری ایک ہی بیوی ہے ۔
Leave a Reply