پریشانی کو ختم کرنا ہے تو نو باتیں سیکھ لو؟ منزل مل جا ئے گی
پریشانی کو ختم کر نا ہے تو نو باتیں سیکھ لو۔ جب میں ہر صبح اُٹھتا ہوں تو میں سوچتا ہوں کہ آ ج کل سے بہتر ہو گا۔ اگر آپ اپنے مقصد کو پانے کے لیے سخت محنت نہیں کر تے ہیں تو جو آپ کو ملا نہیں اس پر غمگین نہیں ہو نا چاہیے۔ میں اس دنیا کو بہتر بنانا چاہتا ہوں کیونکہ میں یہاں رہتا ہوں
پہلا قدم اپنے آپ سے کہتا ہے کہ آپ یہ کر سکتے ہیں اگر آپ کا کوئی خواب ہے تو آپ کو اس کی حفاظت کرنی ہو گی سنو کبھی کسی کسی شخص کو یہ مت کہنے دو کہ آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے خواہ وہ میں ہی کیوں نہ ہوں حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
حضور نبی اکرم ﷺ نے فر ما یا: اللہ تعالیٰ فر ما تا ہے: اے میرے بندو! تم سب بھٹکے ہوئے ہو مگر جسے میں ہدایت دوں ( وہ ہی ہدایت یافتہ ہے) پس مجھ سے ہدایت مانگو میں تمہاری راہ نمائی کر وں گا۔ تم سب محتاج ہو، مگر جسے میں نے مالدار کیا ( وہ ہی امیر ہے ) پس مجھ سے اپنا رزق مانگو میں تمہیں رزق دونگا تم سب گنہگ ار ہو مگر جسے میں معافی دوں پس جسے معلوم ہے کہ میں بخشنے پر قادر ہوں وہ مجھ سے بخشش مانگے میں بخش دوں گا اور مجھے اس کی پرواہ نہیں اور اگر تمہارے پہلے پچھلے زندہ، مردہ اور تر و خشک سب کے سب میرے بندوں میں سے بڑے پر ہیز گار بندے کے دل پر جمع ہو جا ئیں۔
تو میری حکو مت میں مچھر کے پر کے برابر بھی کمی نہیں کر سکیں گے۔ اگر تمہارے اول، آخر، جن، انسان زندہ، مردہ اور تر و خشک ایک زمین میں جمع ہو جا ئیں پھر ہر انسان اپنی آرزو کے مطا بق سوال کر ے اور میں ہر سائل کو اس کی خواہش کے مطابق دوں تو بھی میری حکومت و سلطنت میں کچھ کم نہ ہو گا مگر اتنا کہ اگر تم میں سے کوئی سمندر کے پاس سے گزرے اور اس میں سوئی ڈال کر پھر اسے اپنی طرف اُٹھا لے یہ اس لیے کہ میں سخی ہوں، بزرگی والا ہوں، جو چاہتا ہوں کر تا ہوں میرا عطا کر نا بھی ( محض ) کہنا ( حکم دینا ) ہے۔
اور میر ا ع ز اب بھی ایک کلام ( حکم) ہی ہے میرا حکم کسی چیز کے لیے یہ ہے کہ جب کسی کام کا ارادہ کر تا ہوں تو اسے کہتا ہوں ” ہو جا” پس وہ ہو جا تا ہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فر ما یا: اللہ تعالیٰ فر ما تا ہے: اے انسان! جب تک تو مجھ سے دعا کر تا اور اُمید رکھتا رہے گا ، میں تیرے گن اہ بخشتا رہوں گا چاہے تجھ میں کتنے ہی گ ن ا ہ ہوں مجھے کوئی پرواہ نہیں اے انسان! اگر تیرے گ ن ا ہ آسمان تک پہنچ جا ئیں پھر تو بخشش مانگے تو میں بخش دو ں گا مجھے کوئی پرواہ نہیں۔
Leave a Reply