عید پر بارش ہوگی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
گلوب نیوز! محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہےاس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف جبکہ جبکہ کہیں کہیں جزوی بادل ہوں گے۔دوسری طرف عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم
میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے سینئر ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی
Leave a Reply