کپتان کا اب تک کا بڑا چھکا، 6 ارب ڈالر کی گیم پاکستان کے ہاتھ آگئی
پاکستا ن کی ریکوڈک لیز کیس میں پانچ ارب 80کروڑ ڈالر معافی کی درخواست
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نے آسٹریلوی کمپنی کو کان کنی کے لیز سے انکارکرنے پر لگ بھگ چھ ارب ڈالر کا جرمانہ واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے ۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے چاغی ضلع میں واقع ریکو ڈک قصبہ سونے اور تانبے سمیت معدنیات سے مالا مال ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اس کو ایک اسٹریٹجک قومی اثاثہ سمجھتی ہے تاہم اس سے پیسے حاصل کرنے کے بجائے ریکو ڈیک کان کنی کے منصوبے سے ملک کو بہت زیادہ لاگت آسکتی ہے۔عالمی بینک کے بین الاقوامی مرکز برائے سرمایہ کاری کے تنازع کے تصفیے میں آسٹریلیا کے بیرک گولڈ کارپوریشن اور چلی کے اینٹو فاسٹو پی ایل سی کے مشترکہ منصوبے ٹیتھیان کاپر کارپوریشن (ٹی سی سی) کے لیے ریکو ڈیک کان کنی کے لیز کی منسوخی پر جرمانے کے نفاذ کے خلاف پاکستان کی اپیل پر غور کیا جارہا ہے۔اس دوران بلوچستان حکومت نے اس کان کو تیار کرنے کے لیے اپنی ایک کمپنی قائم کی ہے کیونکہ حال ہی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد اس کی فی اونس قیمت 2 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوگئی جس کے بعد اس کان کی جانب توجہ مزید بڑھ گئی
Leave a Reply