پیٹ کی گیس سے ہمیشہ کے لیے نجات پائیں
بعض اوقات کھا نا وقت بے وقت کھانے یا نظام ہضم میں خرابی کی وجہ سے معدے میں گیس جمع ہو جاتی ہے جو کہ سخت تکلیف اور بے چینی کا باعث بنتی ہے معدے کی گیس کا بر وقت علاج نہ کیا جائے تو معدے کی دوسری سنگین امراض کے ہونے کا خدچہ بھی ہو سکتا ہے لہٰذا معدے کی گیس کا علاج فوراً کر لینا چاہیے۔ میں آج جو نسخہ بتا رہا ہوں یہ معدے کی گیس اور قبض کا شافی علاج ہے گیس کا مسئلہ کتنا پر ا نا ہی کیوں نہ ہو انشا ء اللہ شفاء ہوگی اجوائن پنیر ڈوڈی سفید پو دینہ کالا نمک اور یہ تمام چیزیں آپ نے اجوائن پنیر ڈوڈی اور سفید پو دینہ کو ہم وزن لے کر کوٹ چھان لیں باریک سفوف بنا لیں اور اس میں کا لا نمک حسبِ ضرورت دال لیں دو ا تیار ہے۔
بلڈ پر یشر والے مریض اگر نمک استعمال نہیں کر نا چاہتے تو اسے نمک کے بغیر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ طریقہ استعمال: آدھا چمچ چائے والا صبح و شام کھانے کے بعد استعمال کر یں گیس اور قبض کا خاتمہ ہو جائے گا آزمودہ پھکی ہے کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کیا کر یں اس طرح خوراک جلدی ہضم ہو گی ۔ لوگ کھیروں کو آنکھوں کے نیچے پھولے ہوئے حصے کو کم کرنے کے لےی استعمال کرتے ہیں اور ایسا ہی آپ اسے کھا کر غبارہ بن جانے والے پیٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے کرسکتے ہیں۔ اس سبزی میں ایک ایسا فلیونوئڈ آکسائیڈنٹ موجود ہوتا ہے۔
جو پیٹ کی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تو اس کو کاٹ کر کھائیں یا اس کا عرق نکال کر پی لیں، فائدہ دونوں صورتوں میں ہوتا ہے۔ پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں جیسے کیلے جسم میں سوڈیم لیول کو ریگولیٹ کرکے پانی جمع ہونے کی روک تھام کرتے ہیں، جس سے نمک کے زیادہ استعمال سے پیٹ پھولنے یا گیس بننے کے عارضے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ کیلوں میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو کہ قبض سے تحفظ یا اس سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پیٹ پھولنے کی ایک وجہ قبض کا ہونا بھی ہے، کیونکہ اگر فضلہ جسم سے خارج نہ ہو تو پیٹ پھول جاتا ہے یا گیس پیدا ہوتی ہے۔
پپیتا میں موجود انزائمے غذائی نالی میں موجود پروٹین کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے کھانا ہضم کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ یہ پھل ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر بھی نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ہے۔ دہی میں موجود پروبائیوٹیکس یعنی معدے کے لیے فائدہ مند بیکٹریا ہوتے ہیں، جو کہ ہاضمے کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ غذائی نالی کی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ تو کچھ مقدار میں روزانہ دہی کھانا پیٹ پھولنے کے عارضے میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔
Leave a Reply