بادام پانی میں بھگو کر کھائیں یا نہیں؟ جانیئے ماہرین کا بتایا گیا ایسا طریقہ جو دے آپ کو
گلوب نیوز! آپ نے کئی مرتبہ دیکھا ہوگا کہ اکثر افراد بادام کو پانی میں بِھگو کر کھانے کے عادی ہوتے ہیں، مگر لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں اور کیا یہ طریقہ کار بادام کو زیادہ صحت مند بنا دیتا ہے؟تو اس کا جواب ہے کہ بادام کو جیسے بھی کھایا جائے صحت کے لیے فائدہ مند ہے مگر پانی میں بھگو کر استعمال کرنا انہیں زیادہ صحت بخش بنا دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بادام کو رات بھر پانی میں بھِگو کر رکھنے سے اس سے کوٹنگ کی شکل جمع ہو جانے والا زہریلا مواد نکل جاتا ہے جبکہ گلیوٹین ڈی کمپوز ہو کر phytic ایسڈ کا اخراج ہو جاتا ہے جو اس گری کے فوائد بڑھاتا ہے۔بادام میں وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جسم کو توانائی بخشتے کرتے ہیں۔تو اگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن بھر کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔بادام کا ایک نہیں بلکہ کئی فوائد ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام متعدد اجزاء کے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں۔بادام کھانے سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، یہ یادداشت بہتر بنانے کے لئے فائدے مند ہے،
دماغی افعال میں بہتری کے لئے مفید ہے، بادام سے کولیسٹرول لیول کا توازن برقرار رہتا ہے، امراضِ قلب کا خطرہ کم کرتا ہے، بادام میں سوڈیم کی مقدار بہت کم جبکہ پوٹاشیم کافی زیادہ ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتا ہے، بادام یابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین گری ہے۔اس گری میں فائبر کی موجودگی ہے جو آنتوں کے افعال کو ٹھیک کر کے قبض کو دور کرتی ہے، بادام کو بھگو کر کھانا جسمانی وزن میں کمی کے عمل کو تیز کرتا ہے، اس میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹ بے وقت بھوک کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔
Leave a Reply