بھنڈی کھا ئیں 4 بڑی بیما ریوں سے چھٹکارہ پائیں بھنڈی ہیرو سبزی قرار دے دی گئی؟جانئیے

ڈیلی کائنات! کھانے کے معاملے میں ہر شخص کی پسند ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، کچھ لوگ بھنڈی کو پسند کرتے ہیں تو کچھ لیس دار ہونے کی وجہ سے اسے نا پسند کرتے ہیں لیکن ماہرین نے طبی فوائد کی وجہ سے بھنڈی کو ہیرو سبزی قرار دیا ہے۔ امریکا میں غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی میں وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس سمیت دیگر غذائی اجزابھرپور مقدار میں شامل ہوتے ہیں

جو نہ صرف انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے کئی بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔ خاص طور پر ذیابیطس کے علاج اورگردے کی بیماریوں کے لیے بھنڈی بہت فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ بھنڈی دمہ سے بچاو کے ساتھ کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مددگارہوتی ہے جب کہ یہ ہیرو سبزی جسم میں مدافعتی نظام کو بھی فروغ دینے کا باعث بنتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بھنڈی کو چاہے سالن کے طور پر استعمال کیا جائے، تیل میں تلا جائے یا پھر اس کا اچار بنا کر کھایا جائے اس کے فوائد سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *