روزانہ نہارمنہ پودینے اور کیلے کا جوس پینا کیوں ضروری ہے؟ فائدے جان کر آپ بھی پینا شروع کر دیں گے
صبح نہارمنہ کھانے پینے کی جو بھی چیز استعمال کی جائے وہ افادیت کے لحاظ سے فائدے بھی زیادہ دیتی ہے اور اگر کوئی کم غذائیت والی غذا کھائی جائے تو اس کے نقصانات بھی اسی طرح ہوتے ہیں۔ لیکن چونکہ آج کل گرمی کا موسم ہے، مشروب کوئی بھی پی لیں اس کا نقصان کم ہی ہوتا ہے۔ آج کے-فوڈ میں ہم آپ کا پودینے اور کیلے کے جوس کو پینے کا بہترین فائدہ اور بنانے کی ٹپ بتانے جا رہے ہیں، جس کے استعمال سے آپ بھی روزانہ یہ مشروب پینا پسند کریں گے۔
بنانے کا طریقہ:
٭ ایک کیلا، دو کپ دودھ، آدھا کپ پانی اور دو سے تین پودینے کے پتوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور جوس تیار کرلیں۔
٭ اس میں آدھا چمچ شہد اور ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر نہارمنہ پی لیں۔
فائدہ؟
اس جوس کو صبح کے وقت پینے سے آپ کا جسم ڈی ہائیڈریشن سے بچا رہے گا، ہیٹ اسٹروک کا اثر بھی زیادہ نہیں پڑے گا۔
اس سے خون کی کمی باآسانی پوری کی جاسکتی ہے، کیونکہ اس میں آئرن اور ربوفلامن ہیں جو خون پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
اس جوس کو پینے سے چہرے پر نکلنے والے تکلیف دے دانے کنٹرول میں آ جائیں گے اور جلد بھی صاف ہو جائے گی۔
یہ مدے اور مثانے میں ہونے والی جلن کو دور کرے گا اور آپ کو اندرونی طور پر فٹ رکھے گا۔
وہ لوگ جن کی کھال ہر ماہ اتر جاتی ہے ان لوگوں کے لئے یہ ڈرنک اسکن کیئر ہے، اس کو لازمی پیئیں اور بھرپور فائدے اٹھائیں۔
Leave a Reply