ٹانگوں میں اکڑن اور درد، کھچاؤ کیوں ہو تا ہے؟
آج کل ٹانگوں پنڈلیوں یا رانوں کے پٹھوں میں کھچاؤ کا مسئلہ بہت عام ہو چکا ہے عام لوگ اسے نس پہ نس چڑھ جا نا ہے اسے جانتے ہیں اور زیادہ تر سوتے وقت بستر پر لیٹے ہوئے یہ مسئلے مسائل دیکھنے کو ملتے ہیں البتہ کبھی کبھی دن کے وقت بھی یہ شکا یت ہو جا یا کر تی ہے جب نس پہ نس چڑھتی ہے یا پٹھوں میں کھچاؤ یا اکڑن ہو تی ہے تو ایسے میں درد کے ساتھ بھی سخت بے چینی بھی ہو تی ہے
اور یہ تکلیف چند لمحوں تک رہتی ہے اور کبھی کبھی مستقل بھی ہو تی ہے بلکہ کئی لوگوں میں یہ مسئلہ بار بار پیدا بھی ہو تا رہتا ہے اس میں کئی وجو ہات بھی ہیں جن میں جسمانی محنت نہ کر نا اس کا اہم سبب ہے۔ دن بھر کرسی پر بیٹھے کام کر تے ہیں یا دیر تک ایک ہی پوزیشن بیٹھے رہتے ہیں پیدل بالکل نہیں چلتے یا پھر ایسے لوگ جنہیں کئی کئی گھنٹے رہنے پڑتا ہے ایسے لوگوں میں یہ شکایت زیادہ پائی جا تی ہے اس کے علاوہ جن لوگوں کو ویٹ بہت زیادہ بڑھ جا تا ہے یعنی جو لوگ مو ٹاپے کا شکار ہیں ایسے لوگوں کی ٹانگوں کو بہت ہی زیادہ وزن اٹھا نا پڑتا ہے اس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہو تا ہے اسی طرح جو لوگ حد سے زیادہ جسمانی محنت شروع کر دیتے ہیں۔
ایسے لوگوں کا بدن تھک جا تا ہے پٹھے بھی شدید تھکا ن کا شکار ہو تے ہیں لہٰذا ایسے لوگوں میں بھی کھچاؤ اور نس چڑھنے کی شکا یت ہو جا یا کر تی ہے اس کے علاوہ جن لوگوں کے بدن میں خشکی غالب آ جا یا کر تی تھی یا پھر پانی کی کمی کی وجہ سے ہو اور جو لوگ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوں دن بھر میں پانی ضرورت سے بہت کم پیتے ہوں اور جن لوگوں کوآ نتوں کی خشکی کے باعث اکثر قبض کی شکایت رہتی ہو ایسے لوگ پنڈلیوں کے کھچاؤ کے مسئلے سے شکار ہو سکتے ہیں اسی طرح اگر بدن میں کیلشیم وٹامنز کی کمی ہو جا ئے تو یہ بھی اس مسئلے کا سبب بن سکتا ہے اس کے علاوہ تیز بی پی رہتا ہے تو اسی صورت میں دوران خ و ن جسم کے اوپر کے حصوں کی طرف یعنی سر اور دماغ کی طرف بڑھ جا تا ہے اور ٹانگوں اور پنڈلیوں کی طرف کم ہو جا تا ہے۔
جس سے ٹانگوں میں کمزوری محسوس ہو تی ہے پاؤں اور ٹانگیں ٹھنڈی ہونے لگتی ہیں نسیں کمزور ہونے لگتی ہیں ٹانگوں میں درد کی شکایت پیدا ہو جا تی ہے۔ گرم پانی میں نمک ملا کر پیروں کو اس پانی میں دس منٹ کے لیے رکھیں ایسا کرنے سے درد سوجن اور سوزش سے نجات ملتی ہے دن میں زیادہ سے زیادہ پانی پیا کر یں کولڈ ڈرنکس سے مکمل پر ہیز رکھیں اسی طرح اگر آپ کھانے میں صرف دالیں یا سبزیاں کھاتے ہیں تو اس سے بھی ٹانگوں یا پنڈلیوں میں درد کا سا منا ہو سکتا ہے تو چکن مٹن کا بھی استعمال کیجئے۔
Leave a Reply