چائے میں لیموں نچوڑ کر پینے کا کمال کا فائدہ ، اب بڑی پریشانی سے چھٹکارا پائیں
ڈیلی کائنات! روزمرہ مسائل اور بے ہنگم لائف اسٹائل نے کچھ دیا ہو یا نہیں ، سردرد ضرور دیا ہے اور اس کے قصور وار عموماً ہم خود ہی ہیں۔ رات دیر تک جاگنا، وقت پر کھانا نہ کھانا، فکروتشویش میں مبتلا رہنا اور ان جیسے دیگر کئی معاملات ہمارے سردرد کی وجہ بنتے ہیں۔ سر درد کوئی مستقل بیماری نہیں بلکہ اکثر و بیشتر حالات میں یہ اندرونی خرابی کا پتہ دیتا ہے،
جس سے سیانا طبیب اصل مرض کو بھانپ لیتا ہے۔اگر جسم کو ایک فوجی کیمپ تصور کیا جائے تو سر درد گویا پہرہ دار ہے اور کسی آنے والی خطرناک بیماری کی خبر دیتا ہے اورایک ماہر ڈاکٹر صحت کی حفاظت کے لئے اصل تکلیف کے تدارک میں مصروف ہو جاتا ہے ۔ یہ درد محسوس توسر میں ہوتا ہے لیکن تشخیص کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اصل تکلیف کا سر چشمہ جسم کا کوئی اور حصہ ہے۔تفکرات سے چہرے اور ماتھے کے پٹھوں میں تناؤ بڑھ جانے سے سر درد ہوتا ہے ۔ آنکھوں کی کمزوری ،آنکھوں کی بیماریوں ،کان ،ناک، گلے اور دانتوں کی بیماریوں سے سر میں درد ہوتا ہے۔ بہت زیادہ جذباتی ہونے ،ذہنی جسمانی تھکاوٹ، غصہ ،پریشانی، آنکھوں کے زیادہ تھک جانے ،غذا میں بے احتیاطی اور بد ہضمی سے درد شقیقہ ( آدھے سر میں درد) ہوتا ہے۔ دماغ کی شریانوں میں خون جمع ہونے سے سر درد ہوتا ہے۔بعض درد عارضی ہوتے ہیں، جو کم خوابی یا کسی ایسی جگہ رہنے سے جہاں تازہ ہوا نہ آسکے ،لاحق ہو جاتے ہیں۔ بعض مرتبہ کسی خاص قسم کی غذا کھانے سے کوئی خاص قسم کی تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ نظام ہضم میں نقص آجانے کی وجہ سے بھی سر درد شروع ہو جاتا ہے۔عام طور پر سر درد میں لوگ مختلف قسم کے بام اور کریم لگاتے ہیں، جن کے لگانے سے محض وقتی سکون آتا ہے اور اس کی خوشبو سے دماغ سُن ہونا شروع ہو جاتا ہے اور یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ درد کا خاتمہ ہو گیا۔ ایسی کریمز اور بام دماغ کے خلیوں کو متاثر کرتے ہیں۔
سر درد میں کسی بھی دوا کا استعمال کچھ دن تک تو فائدہ دیتا ہے لیکن اس کے بعد اس دوا کا اثر آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس لئے کسی بھی درد خاص طور پر سر درد کے پیچھے چھپے محرک یا سبب کو ڈھونڈنا اور اس کا حل نکالنا نہایت ضروری ہے۔بہت زیادہ محنت، ذہنی تفکرات، رات کو جاگنا اور چکنائی والی اشیا سے پرہیز کرنا چاہیے۔ نیند لینے سے ہر قسم کے سر درد میں آرام ملتا ہے۔ اس لئے سر درد میں کوشش کرنی چاہیے کہ کسی پر سکون گوشے میں اپنی پسند کی خوشبو یا عطر لگا کر آرام کریں ۔رات کو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں پرتیل کی مالش کرنے سے اچانک ہونے والا سر درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ جو افراد پرانے سر درد کا شکار ہوں تو انھیں دن میں کسی بھی وقت سونف ضرور چبانی چاہیے۔٭زکام سے اگر سر درد ہو تو دونوں پاؤں گرم پانی میں رکھنے سے آرام آجاتا ہے۔ سر درد ہو تو چائے میں لیموں نچوڑ کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔٭اگر سر درد گرمی کی وجہ سے ہو تو تربوز کا گودا ململ کے کپڑے میں ڈال کر نچوڑ لیں اور ایک گلاس میں محفوظ کر لیں، اس میں مصری ملا کر صبح نہار منہ پئیں
Leave a Reply