ایک شخص نے بتا یا کیرے چچا کی بیٹی نہا یت دولت مند اور امیر تھی
ایک شخص نے بتا یا میرے چچا کی بیٹی نہایت دولت مند اور امیر تھی میں نے اس سے شادی کر لی اور اس کے مال سے استفادہ کر نے لگا مال کی بد ولت میں نے خفیہ طور پر ایک اور شادی کر لی ادھر کسی شخص نے میری پہلی بیوی کو بتا دیا کہ میں نے دوسری شادی کر لی ہے بس کیا تھا گھر میں طوفان آ گیا میری بیوی سخت ناراض ہوئی اس نے مجھ سے کہا دیکھو تم میری دولت استعمال کر تے تھے
آ ج کے بعد تم ایسا نہیں کر سکو گے میں تمہارے گھر نہیں رہنا چاہتی تمہارے لیے ایک ہی راست ہے کہ یا مجھے رکھو یا دوسری بیوی کو مجھے رکھنا چاہتے ہو تو اسے فوراً طا ق دو گھر میں یہ جھگڑا چلتا رہا میں نے اپنی بیوی کو سمجھا یا میری کوئی دوسری بیوی نہیں ہے۔
تو اس نے کہا گر تم سچے ہو تو اس طرح کہو میں تمہارے علاوہ بیویوں کو طلاق دیتا ہوں ادھر میں نے جس لڑکی سے شادی کی تھی وہ خوبصورت ہونے کے علاوہ نہا یت ہی سمجھدار بھی تھی اب میں دو کشتیوں کا سوار تھا پہلی بیوی میری چچا زاد اور نہا یت امیر تھی مگر مجھے پسند نہیں تھی اور دوسری بیوی غریب مگر سمجھدار تھی میں گھر میں لڑائی نہیں چاہتا تھا۔ پہلی بیوی نے میرا خرچہ بند کر دیا تھا اب میرے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کہ کوئی ایسا طریقہ اختیار کروں کہ میری پہلی بیوی بھی راضی ہو جائے اور اس کو تسلی ہو جائے۔
کہ میں نے کوئی شادی نہیں کی اور دوسری بیوی کو طلاق بھی نہ دینی پڑے کافی سوچ بچار کے بعد میں اپنی دوسری بیوی کے پاس گیا اور اس سے کہا تم اپنے ہمسا یوں کے پاس جاؤ ان سے ایک عمدہ اور خوبصورت لباس لے لو اور پھر خوب بن کر سنور کر خوشبو لگا کر پہلی بیوی کے پاس جاؤ تا کہ اسے احساس ہو جائے تم نہا یت امیر اور مالدار عورت ہو ملا قات کے وقت خوب رو رو کر آنسو بہا نا اور اس کے حق میں خوب د عائیں کر نا جب وہ تمہاری کثرت گریہ و زاری سے متاثر ہو جائے گی تو یقیناً تم سے پوچھے گی کہ تمہاری مشکل اور پریشانی کیا ہے اب تم اس کو بتا نا کہ میرے چچا زاد نے مجھ سے شادی کی ہے اور مجھے بتائے بغیر ایک اور شادی بھی کر لی ہے۔
اور میرا مال اپنی دوسری بیوی پر خرچ کر تا ہے مجھے تمہاری مدد کی ضرورت ہے چو نکہ تمہارا خاوند قاضی ہے اس سے میری مشکل اور پریشانی بیان کر و میرے سفارش کر و کہ میرے ساتھ انصاف کر ے اور میرے شوہر کو عدالت میں بلا کر اس سے پوچھ گچھ کرے جب وہ تمہاری بات سن کر تمہیں میرے پاس لے کر آ ئے گی تو باقی معا ملہ میں خود سنبھال لوں گا میری تد بیر نہا یت کا میاب رہی میری ہدایت کے مطا بق میری نئی بیوی نے نہا یت خوبصورت لباس زیب تن کیا اور ایک مال دار عورت کے روپ میں ہمارے گھر آ ئی۔
Leave a Reply