گھر میں دہی بنانے اور اسے جلدی جمانے کا طریقہ ! تو اب باہر کی دہی سے جان چھڑائیں اور گھر میں ہی مزیدار دہی بنائیں

ہم روزانہ دہی بازار سے خرید کر لاتے ہیں اور بڑے مزے سے استعمال کرتے ہیں مگر بعض اوقات دہی میں سے ہیک آنے لگتی ہے جس کی وجہ سے اس کو کھانے میں ذائقہ اچھا نہیں لگتا۔ مگر اگر آپ گھر میں خود دہی بنا کر جمائیں تو یہ سب سے آسان بھی ہے اور بغیر کسی ہیک کی سپیشل دہی بھی ہوگی تو چلیں بتاتے ہیں آپ کو گھر میں اسپیشل دہی بنانے اور اسے جلد ہی جمانے کا خآص طریقہ جسے جان کر آپ آسانی سے دہی گھر میں بنا سکتے ہیں۔

دہی بنانے کی ٹپ:

٭ ایک سے ڈیڑھ کلو دودھ آپ لے لیں، اور اس کو پکانے کے لئے چولہے پر رکھ دیں، دودھ کو کم از کم ایک گھنٹہ آپ لازمی ابالیں، اس میں چمچ چلاتی رہیں، اتنا کہ دودھ کی اوپری سطح پر اچھا سا پکاؤ آجائے اور دودھ میں جھاگ نظر آنے لگیں۔

٭ اب کھولتے ہوئے دودھ کو کسی بھی مٹی کے پیالے یا اسٹیل کے پیالے میں اس طرح ڈالیں کہ برتن کے اوپر جھاگ نظر آئے۔

٭ اس برتن کو آدھے گھنٹے کے لئے ڈھک دیں اور اس میں صرف پانچ چمچ دہی کا پانی ڈال کر چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔

٭ آپ دیکھیں گی کہ دہی اتنی مزیدار اور بالائی بالکل روٹی کی طرح پورے برتن میں پھیلی ہوئی ہوگی کہ دیکھتے ہی آپ اس کو کھائے بغیر نہ رہ سکیں گی۔

ضروری ٹپس:

٭ دہی جمانے کے لئے مٹی کا پیالہ زیادہ مفید ہے کیونکہ ٹھنڈا ہوتا ہے۔

٭ دودھ کو گرم کرتے وقت اس میں ایک بوند بھی پانی نہ ڈالیں، خالص دودھ کی دہی لاجواب بنتی ہے۔

٭ اگر دہی کا پانی میسر نہیں تو آدھی پیالی بازاری دہی میں ایک کپ بھر کے پانی ڈالیں اور اس کو اچھی طرح ہلالیں کہ دہی میں کوئی گاٹھ نہ باقی رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *