پیاز کھانے کا صحیح وقت کونسا ہے عربی لوگ پیاز کو کھجور جیسی اہمیت کیوں دیتے ہیں

پیاز ایک چگنے والی غذا اور صدیوں سے کاشت ہونیوالی سبزیوں میں سے ایک ہے ۔ اسے اتباء اور غذائی ماہرین ایک منفرد قسم کی غذا قرار دیتے ہیں۔ جو پکوان کا ذائقہ بہتر بنانے اور کھانوں کو محفوظ کرنے میں بے مثال ہے ۔پیاز دو سال رہنے والی بوٹی ہے اسے ہر سال کاشت کیا جاتا ہے ۔ اس کے تمام حصے کاٹنے یا کچلنے پر تیز بو پیدا کرتے ہیں ۔

پیاز کے پتے لمبوترے چپٹے سیدھے لکیر دار اور کھوکھلے ہوتے ہیں۔ پتوں کی بنیاد ہی میں پیاز کا گٹا یا بلب بنتا ہے ۔پیاز کا پھل کروی ہوتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کا اصل وطن وسطی ایشیاء اور غالباً ایران وپاکستان کا خطہ ہے ۔

یہ زمانہ قدیم سے مشرک وسطہ اور ہندوستان میں کاشت کیا جارہا ہے ۔ پرانے وقتوں کے بات ہے کہ گاؤں کا ایک جوان آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہوا آہستہ آہستہ دھندلاہٹ بڑھتی گئی وہ اندھا ہوگیا ۔ بہت علاج کروایا مگر بینائی واپس نہ آئی گھر میں ایک تقریب تھی دیگ پکانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ دیگ کے پاس پانچ سات سیر پیاز رکھ دی گئی کہ ان کو چھیل کر کاٹ دو اس نوجوا ن نے پیاز چھیلنی شروع کردی تو آنکھوں اور ناک سے پانی بہنے لگا ۔ تھوڑی دیر بعد ایسا لگا کہ دماغ کا بھاری پن آہستہ آہستہ ختم ہورہا ہے دھند چھٹتی جارہی ہے اسے دھندلا دھندلا نظر آرہا ہے وہ پیاز اور تیزی کاٹنے لگا ۔ پیازکی ڈھیری ختم نہ ہوئی تھی کہ اس کی بینائی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بحال ہوگئی ۔ وہ خوشی سے چیخنے لگا اور سارے گھر والے حیران تھے کہ بینائی کیسے واپس آگئی ہے ۔

ساٹھ کے قریب احادیث مبارکہ ہیں کہ جن میں پیاز کا ذکر آیا ہے سنن ابی داؤد خیار بن سلمہ سے روایت ہے کہ انہوں نے امی عائشہ ؓ سے پیاز کے بارے میں دریافت کیا ۔آپ ؓ نے فرمایا بے شک نبی کریمﷺ نے آخری کھانا تناول فرمایا اس میں پیاز شامل تھا ۔ اسی طرح حضرت عطاء بن معاویہ بن قرہ ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں نبی اکرمﷺ نے ان دونوں درختوں لہسن اور پیاز سے منع فرمایا ہے اور فرمایا جو انہیں کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے اور فرمایا اگر اسے ضرور کھانا ہو تو پکا کر اور م ار دو یعنی بدبو کو پکا کر زائل کرکے پھر کھاؤ۔پیاز میں موجود کرومیم شوگر کے مریضوں کی شوگر کنٹرول میں رکھتا ہے ۔

پیاز کا کرومیم کا ایک ذریعہ ہے اس کیوجہ سے یہ خ و ن میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ انسولین مزاہمت کے معاملات کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے ۔ کوریا میں پلانٹ ریسورس ریسرچ سے پتا چلا ہے کہ پیاز شوگر سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔پیاز کو صحیح انداز میں پکایا جائے اور بہت زیادہ تیل کا استعمال نہ کیا جائے یہ قوت باہ بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ پیاز کا استعمال دوپہر کے کھانے کے ساتھ کرنا چاہیے اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو مردوں کو کسی قسم کی ادویات کا سہارا نہیں لینا پڑے گا ۔ اسے صحیح وقت میں بے فکر ہوکر کھائیں یہ بہت سے فوائد کی مالامال سبزی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *