لیموں کے رس میں بس یہ چیز شامل کریں اور گھر بیٹھے گردوں کی پتھری کو ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیئے
لیموں ہر کھانے کے ساتھ استعمال ہونے والی ایک ایسی سبزی ہے جس کو ہر کوئی مزے لے کر کھاتا ہے، اسی لئے قدرت نے لیموں میں اتنی طاقت اور افادیت رکھی ہے کہ جو بھی اس کو کھائے وہ مفت میں فائدے اٹھائے۔ لیموں ہمارے بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور یہ بات ہم بھی آپ کو آئے روز بتاتے رہتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ماہرین کی جانب سے بتائی گئی ایسی تحقیق کے بارے میں بتا رہے ہیں جس میں لیموں کو گردوں کی پتھری ختم کرنے کا سب سے مفید ذریعہ بتایا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق:
” لیموں میں سائٹرک مرکبات کا سب سے زیادہ استعمال ان لوگوں کے لئے مفید ہے جن کے گردوں میں پتھری ہے اور ایک مرتبہ ختم ہونے کے بعد اگر دوبارہ بھی ہو جائے تو بھی صرف یہ لیموں کا رس ہی ہے جو ان کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ”
لیموں سے فائدہ کیوں ؟
لیموں میں وٹامن اے، وٹامن سی، فاسفورس، کیلشیئم، پوٹاشیئم اور سائٹرک ایسڈ کے علاوہ سوڈیئمائنزک ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو گردوں میں موجود چھوٹی چھوٹی ہتھریوں کو بھی توڑ سکتے ہیں۔
ماہرین کیا کہتے ہیں؟
ریسرچ آف کڈنی ہوم کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ:
” لیموں کا استعمال گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا کیونکہ لیموں میں سٹرک ایسڈ اور پوٹاشیم موجود ہے جو کہ انسانی فضلے کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے اور فاسد مادوں کا اخراج ہو جاتا ہے ۔ ”
لیموں کے استعمال کا طریقہ:
ماہرین آف کڈنی فائبرز کے مطابق:
” ایک لیموں کا رس، ایک گلاس نیم گرم پانی اور ایک چُٹکی کے برابر لال نمک کو روزانہ صبح نہارمنہ پینے سے نہ صرف گردوں میں موجود چھوٹی سے چھوٹی پتھری بذریعہ پیشاب خارج ہو جاتی ہیں بلکہ ساتھ ہی وہ ان گیسوں اور ذرات کا بھی خاتمہ کرسکتا ہے جو گردے کی پتھریوں کی وجہ بنتے ہیں۔”
ڈیوک یونیورسٹی کے کڈنی اسٹون سینٹر کے ڈاکٹروں نے ایک تحقیق کی جس میں انہوں نے گردے میں پتھری کے 12 مریضوں کو 1 ماہ تک نہارمنہ لیموں کا رس (بتائے گئے طریقے سے) پلایا اور دوپہر میں 12 بجے کھیرے کی سلاد پر لیموں کا رس ڈال کر دیا اور کھانے کے بعد لیموں کو چھلکوں سمیت چبا کر کھانے کو کہا۔
تحقیق کا فائدہ کیا ہوا؟
وہ افراد جن کا مدافعتی نظام کمزور تھا اور جو موٹے تھے ان کی چربی اور کولیسٹرول بھی ختم ہو گیا اور گردوں میں پتھری کا مسئلہ ان لوگوں کا کنٹرول ہوگیا جن کی معمولی یعنی کم تھیں، اور وہ مریض جن کے گردوں میں زیادہ پتھریاں تھیں، ان کی وہ پتھریاں 1 ماہ استعمال کے بعد ٹوٹنے لگ گئیں، مزید اس کو 4 ماہ کے لئے استعمال کروایا گیا جس کے بعد واضح طور پر گردوں کی پتھری ختم ہوگئی تھی۔
آپ بھی اس ٹپ کو استعمال کریں اور ہمیں کے-فوڈ کے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
Leave a Reply