گوشت کے ساتھ یہ ایک چیز استعمال کریں ، جتنا مرضی کھا لیں ، سب ہضم ہو جائے گا

گلوب نیوز! گوشت کھانے سے پہلے یہ ایک چیز کھا لیں ، جتنا مرضی کھا لیں ، سب ہضم ہو جائے گا ۔۔۔ نیوٹریشنسٹ رحما عرفان نے کہا ہے کہ دعوتوں پر لذیذ قسم کے پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے چند غذائی تدابیر کا خیال ضرور رکھیں۔ کھانے پہلے اور کھانے کے ساتھ لیموں کا پانی،پودینے کے چند پتے ڈال کر (نمک اور چینی کے بغیر) وقفے وقفے سے استعمال کریں۔

سوڈا اور مختلف قسم کے ڈرنکس سے جن میں چینی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے، اجتناب کریں کیونکہ یہ ہاضمے میں کسی صورت معاون ثابت نہیں ہوں گے۔ کھانے کے بعد گرین ٹی، قہوے کا لازمی استعمال کریں۔ کھانے سے پہلے تازہ پھل مثلاً انگور، پپیتا، انناس، آڑو، ناشپاتی، گریپ فروٹ کا استعمال نہ صرف میٹا بولزم بڑھاتا ہے،بلکہ ہاضمے کے ساتھ ساتھ بھوک لگانے کا کام بھی کرتا ہے۔ چربی اور چکنائی کے بغیر والے گوشت کے حصوں کو کھانا تیار کرنے میں استعمال کریں، خاص طور پرذیا بیطس اور بلڈ پریشر کے مریض بغیر چربی کے گوشت استعمال کریں۔

گوشت کے استعمال کے ساتھ، سبز پتوں والی سلاد کا لازمی استعمال کریں۔تازہ جڑی بوٹیوں اور مصالحے کے ساتھ گوشت کو میرینیٹ کریں۔ دھنیا، پودینہ، تلسی، سبز و سرخ مرچ، ادرک اور لہسن کا استعمال کرتے ہوئے ڈش کا ذائقہ بڑھائیں۔ چونکہ گوشت بہت تیزابیت کا حامل ہوتاہے لہٰذا کم بالائی والا دہی استعمال کرتے ہوئے گوشت کی تیزابیت کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *