گاڑی کے شوقین افراد کے لیے بہت بڑا سرپرائز پاکستان میں ایک لاکھ پچاس ہزار کی گاڑی متعارف کروا دی گئی
اسلام آباد(گلوب نیوز) چینی کمپنی علی بابا کی جانب سے فروخت کی جانے والی گاڑی اب پاکستانی بھی خرید سکتے ہیں، چین میں تیار کی جانے والی الیکٹرک کار کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے، بذریعہ آن لائن خریداری ممکن، ایک مرتبہ مکمل چارج کے بعد 100کلومیٹر فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک چینی کمپنی
کی جانب سے دنیا کی سستی ترین گاڑی فروخت کی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 1 ہزار امریکی ڈالرز سے بھی کم، یعنی تقریباً ڈیرھ لاکھ روپے پاکستانی ہے۔ 2 دروازوں والی یہ الیکٹرک کار چین کی مشہور کمپنی علی بابا کی جانب سے بذریعہ آن لائن فروخت کی جا رہی ہے۔یوں پاکستانیوں سمیت کسی بھی ملک کے شہری یہ گاڑی خرید سکتے ہیں۔اس گاڑی کو دنیا کی سستی ترین گاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم قیمت کم ہونے کی وجہ سے گاڑی کا معیار اور خصوصیات بھی کچھ زیادہ متاثر کن نہیں ہیں۔گاڑی کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں اس گاڑی کا سائز قدرے کم ہے، جبکہ یہ مکمل طور پر الیکٹرک ہے۔ گاڑی کو مکمل چارج ہونے میں 10 گھنٹے کا وقت لگتا ہے، ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد یہ گاڑی 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ تاہم گاڑی کی رفتار انتہائی کم ہے۔ گاڑی زیادہ سے زیادہ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکتی ہے۔
Leave a Reply