عورتوں کی سردیوں کے موسم میں حاملہ ہونے کی بڑی وجہ کیا ہے
گلوب نیوز! پاکستان میں اعداد و شمار کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ یہاں ڈیٹا کی دستیابی آسان نہیں مگر امریکا اور یورپ یا مختلف ایشیائی ممالک میں آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ وہاں اکثر افراد کی سالگرہ جولائی سے ستمبر کے درمیان ہوتی ہے . یہ کوئی اتفاق نہیں،
درحقیقت صرف امریکا میں ہی دسمبر میں حاملہ خواتین کی شرح میں 9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور اب سائنس نے اس حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے ہیں دنیا میں ہر مخلوق کا ارتقائی وجدان ہوتا ہے اور پیدائش کا ایک مخصوص موسم ہوتا ہے جبکہ تحقیق کے مطابق انسانوں میں بھی یہ رجحان موجود ہے.
تحریر جاری ہے تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر حمل سرد موسم میں ٹھہرتا ہے تو بچوں کی پیدائش گرم مہینوں میں ہوتی ہے اور اس وقت وسائل زیادہ آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں (امریکا یا یورپ میں اکثر سرد موسم میں برفباری کی وجہ سے نقل و حمل کافی مشکل ہوتی ہے). تاہم سرد مہینوں اور حمل کے درمیان کیا تعلق ہے؟ اس کا جواب تحقیق میں یہ دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ جب درجہ حرارت گرجاتا ہے، دن کا دورانیہ (سورج کی روشنی) کم اور رات کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے. تحقیق میں اس حوالے سے بتایا گیا کہ سرد مہینوں میں مردوں کے اسپرم گرم موسم کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوتے ہیں جبکہ دن کی روشنی کا دورانیہ کم ہونے سے خواتین کا تولیدی نظام بھی زیادہ بہتر ہوجاتا ہے
مذکورہ تحقیق میں موسم اور حمل ٹھہرنے کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی اور یہ بات سامنے آئی کہ گرمیوں میں اسپرم کا معیار کم ہوجاتا ہے جبکہ خواتین کا نظام بھی مختلف انداز سے کام کرتا ہے. ویسے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں کہ تعطیلات کے ایام کے دوران زیادہ خواتین حاملہ ہوتی ہیں (دسبمر میں امریکا اور یورپ میں کرسمس کی وجہ سے کافی تعطیلات ہوتی ہیں). امریکا میں 1994 سے 2014 تک بچوں کی پیدائش کے اعداد و شمار کی مدد سے ایک نقشہ تیار کیا گیا تو معلوم ہوا کہ لوگوں میں سب سے عام سالگرہ کا دن 9 ستمبر تھا جبکہ دوسرے نمبر پر 19 ستمبر تھا. ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن بچوں کی پیدائش گرم مہینوں میں ہوتی ہے وہ اوسطاً سال کے اولین 5 مہینوں میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے زیادہ پیدائشی وزن کے مالک ہوتے ہیں، اس کے مقابلے جو خواتین گرم موسم میں حاملہ ہوتی ہیں ان میں جسمانی وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہے.
Leave a Reply