دن کےوہ 2اوقات جن میں کیلا کھانے سے آپ کے جسم میں کیاخوفناک تبدیلی آتی ہے ؟
گلوب نیوز! کیلے انسانی صحت کے لیے چند بہترین پھلوں میں سے ایک ہے، کیلا پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو کہ بلڈ پریشر لیول کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری جزو ہے۔ تاہم اب ماہرین نے رات سونے سے قبل اور صبح نہار منہ کیلے کھانے کے نقصانات بتادیے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویسے تو کیلے کو کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے لیکن رات سونے سے قبلاور صبح نہار منہ اسے کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ کیلے کو ہضم ہونے میں کافی وقت لگتا ہے اس لیے رات کے پہر اسے کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ رات کیلا کھانے کے نتیجے میں آپ کی نیند متاثر ہوسکتی ہے جو کہ اگلی صبح آپ کے مزاج کو چڑچڑا اور سستی طاری کرسکتی ہے۔ ماہہرین کے مطابق اگر سونے سے 2 یا 3 گھنٹے پہلے کیلے کو کھایا جائے تو اس میں موجود میگنیشم اچھی نیند میں مدد بھی دیتا ہے۔ اسی طرح یہ بھی تاثر ہے کہ نہار منہ کیلے سے دور رہنا چاہئے کیونکہ اسے کھانے سے جسم میں میگنیشیم کی مقدار بڑھ سکتی ہے، جو کہ خون میں شامل ہوکر دل کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس بارے میں کافی متضاد رائے پائی جاتی ہے کہ ایسا واقعی ممکن ہے یا نہیں، تاہم اگر کیلوں کو دیگر غذاؤں کے ساتھ کھایا جائے تو ماہرین پھر اسے نقصان دہ قرار نہیں دیتے۔
Leave a Reply