ذہانت

ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی یہ محاورہ عام طور پر انسانوں کے لئے بولا جاتاہے ،تاہم ایسے جانور بھی موجود ہیں جو کسی سے کم نہیں ۔ایسے ہی کچھ ذہین جانوروں کے بارے میں ہم آپ کو بتارہے ہیں۔

گرے پیرٹ دنیا میں سب سے ذہین جانور دراصل ایک پرندہ ہے ،جسے انگریزی میں گرے پیرٹ اور اردو میں خاکستری طوطا کہا جاتاہے ۔اس نسل کے طوطے انتہائی ذہین اور وفا دار ہوتے ہیں ،خصوصاً ایک طوطا ایلکس تو 50مختلف اشیاء میں تمیز کرنے کی صلاحیت اور منطقی طور پر ان کی شناخت بھی کراسکتاہے۔ ہاتھی اس کے بعد ہاتھی کا نام آتاہے جو بہت ذہین اور جذباتی جانور ہے ۔وہ اپنے مردہ رشتے داروں کو پہچاننے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے پاس سے اس وقت تک نہیں ہٹتے جب تک وہ گلنے نہ لگے۔ چیمپئنزی چیمپئنزی ،جس کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،حال ہی میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں۔ انسان کا وفا دار کتا اس کے بعد کتے ہیں ،جنھیں انسانوں کا بہترین دوست سمجھا جاتاہے ۔یہ بھی انتہائی ذہین جاندار ہے جو 300الفاظ اپنے ذہن میں محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ کوے چھٹے نمبر پر عقلمند کوے ہیں جو جانتے ہیں کہ کس طرح سوچنا ہے ،سیکھنا ہے اور احساس کرنا ہے ۔ یہ بہت منتقم مزاج اور اپنے دشمنوں کو ہر حال میں پہچان لیتے ہیں۔ چیونٹی چیونٹی بھی کسی سے بھی پیچھے نہیں ،یہ ننھی سی مخلوق انتہائی ہوشیار ہوتی ہے ،بڑے گروپوں میں جمع ہو کر یہ چھوٹی آبادیوں والی چیونٹیوں کو غلام بنا لیتی ہیں ۔ ان کو معلوم ہوتاہے کہ سورج کس وقت کہاں ہو گا۔ ڈولفن آخری نمبر پر انسان دوست ڈولفنز ہیں ،یہ آئینے میں خود کو دیکھ کر پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہیں ،انہیں اپنی ماں،گروپ لیڈر اور رشتے داروں کی پہچان بھی ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *