پاکستانی تیاری کر لیں، آئندہ 5 روز ملک کا موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیش گوئی

گلوب نیوز! ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی اور گلگت بلتستان کے کئی مقامات پر برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔پہاڑوں کے خوبصورت مناظر توجہ کا مرکز بن گئے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 اعشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں سردی کی لہر مزید 5 سے 6 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ 17جنوری سے ہوگا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور خطۂ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر کہر پڑنے/دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گااور جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز پیر اور منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *