ملک میں موجودہ سردی کی شدید لہر کب تک جاری رہے گی؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیش گوئی
گلوب نیوز! محکمہ موسمیات نے آئندہ جمعہ کے روز تک سردی کی موجودہ لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں مزید ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے فوگ میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ اور
زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔دوسری جانب آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا،شمالی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔۔پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔رپورت کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔۔پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سردرہا۔ تاہم اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بارش ہوئی۔
Leave a Reply