پاکستانیوں کے پسندیدہ ایسے3 کھانے جوگردوں کی پتھری کاباعث بنتے ہیں ؟

گلوب نیوز! روسی ڈاکٹر الیگزینڈرمیاسنیخوف نے انکشاف کیا ہے کہ کھانے کی تین اقسام ایسی ہیں جو گردوں کی پتھری کا سبب بن سکتی ہیں۔’روسیا الیوم‘ ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر الیگزینڈرمیاسنیخوف نے کھانے کی ان اقسام کو زیادہ استعمال کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔(چربی اور پروٹین)گردے کی پتھری کا سبب بننے والے اجزا یا مادوں میں سے سب سے پہلے نمبر پر جانوروں کی چربی اور وہ پروٹین ہے جو سرخ گوشت میں پائی جاتی ہے۔

یہ مادے گردے کی پتھریوں کے خطرے کو بڑھاتے ہیںایسی کچھ دوسری چیزیں بھی ہیں جو اس پریشانی کا سبب بنتی ہیں۔(نمک)ڈاکٹر الیگزینڈرمیاسنیخوف کا کہنا ہے کہ ’پالک اور سبزیوں جیسی کھانے کی چیزیں سب کے لیے فائدہ مند ہیں، لیکن وہ خون میں آکسیلیٹ (نمک اور آکسالک ایسڈ کے ایسٹر) میں اضافہ کرتی ہیں ، جس سے پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔(سوفٹ ڈرنکس)سوفٹ ڈرنکس بھی پتھری بننے کا سبب بن سکتے ہیں۔یہ زیادہ مشکل نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ پانی پیجیے۔ نمک ، گوشت ، تیل اور جانوروں کی پروٹینز میں کمی کردیں۔ آبی غذا پتھریوں کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، کیونکہ یہ سبزیوں ، پھلوں اور مچھلی سے مالا مال ہے۔ اسی طرح دودھ کی مصنوعات کی معتدل مقدار بھی اس سے بچاتی ہے۔گردے کی پتھری کیسے بنتی ہے؟گردے کی پتھری بننے سے متعلق امریکہ میں قائم University of Illinois at Urbana–Champaign کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ گردے کی پتھری بنتی ہے، پھر ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے، اس کے بعد دوبارہ اس کی نشوونما ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *