کنواروں کےلئے خوشی کی خبر، سونا مزید سستا جتنا مرضی خرید لیں
گلوب نیوز! مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 300روپے کی کمی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے میں 300روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 10ہزار 500روپے ہو گئی ہے ۔ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپےکمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، 33پیسے مہنگا ہو گیا ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کر دہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر کیقیمت میں 33پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 160 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔قب ازیں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ دیکھا گیا، سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ۔نجی ٹی و ی کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور گزشتہ ہفتے کی بندش سے 216 پوائنٹس آگے ہے اور 100 انڈکس 42687 پر ہے ۔ ادھر انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہونے کے باوجود 160.35 روپے ہے ۔رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قدر 34 سینٹ اضافے سے 46.91 ڈالر فیبیرل ہے جبکہ سونے کی قیمت 4.30 ڈالر کم ہوکر 1839.30 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔
Leave a Reply