ایک کیلا اور ایک گلاس پانی اور تھوڑی سی دار چینی کا ایسا فائداجو آپ کی زندگی کو بدل کر رکھ دے

سلسل بے خوابی کا شکار رہنے والے افراد نیند کیلئے خواب آور ادویات کا استعمال کرنے لگ جاتے ہیں جس کے سائیڈ ایفیکٹس کی وجہ سے وہ مزید پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں. بے خوابی کی وجہ سے جسم خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونےلگتا ہے اور کمزوری بھی پیدا ہو جاتی ہے.

لیکن اب ماہرین صحت نے بے خوابی کا شکار افراد کیلئے ایسا گھریلو ٹوٹکا دریافت کر لیا ہے جس کے استعمال سے بے خوابی کا شکار افراد نہ صرف بھرپور اور مزیدار نیند کا لطف لے سکتے ہیں بلکہ اس کے استعمال سے وہخواب آور ادویات کے ایفیکٹس سے بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں. ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ایسی مشکل کے لئے کیلوں والی چائے کا استعمال کریں. اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں

اور اس کے استعمال سے آپ کوپرسکون نیند بھی آنے لگی گی.کیلوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور ان دونوں دھاتوں کی وجہ سے ہمیں پرسکون نیند آنے لگتی ہے.ان کی وجہ سے ہمارے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں اور ان میں اکڑاؤ اور کھچاؤبھی نہیں ہوتا.کیلے کی چائے کیلئے آپ کو دستیاب اجزاءدرج ذیل ہیں. ایک کپ چائے بنانے کیلئے.ایک کیلا، ایک گلاس پانی، دو گرام دار چینی درکار ہو گی.کیلے کو کاٹ کر پانی میں ڈالیں اور دس منٹ تک پانی کوابالیں،مشروب کو چھان لیں.اب اس پردارچینی چھڑک دیں اور رات کوسونے سے ایک گھنٹہ پہلے کیلے والی چائے نوش فرمائیں.اس مشروب کوروزانہ استعمال کرنے سے آپکو رات کوپرسکون نیند آئے گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *