پاکستانی تیار ہو جائیں،محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی

گلوب نیوز! محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار سے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، پیر، منگل کو مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ عبداللہ اور سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے پیر سے منگل کے دوران اسلام آباد، پشاور،لاہور، سیالکوٹ، میانوالی،خوشاب،چارسدہ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کے پی کےمیں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنےاورچترال،دیر،سوات،شانگلہ، بونیر،کوہستان،مانسہرہ،ایبٹ آباد کے پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر حد نگاہ 1کلومیٹر ہے جبکہ کراچی میں اس بار سردی کا دورانیہ طویل ہو گا اور کراچی والوں کو سردی زیادہ لگے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *