سردی میں موزے سے آنے والی بدبو کو ختم کرنے کا آسان طریقہ جانیں جس کے بعد پورے دن بھی جوتے میں موزے کا استعمال کریں گے تو بھی بدبو نہیں آئے گی
بچے ہوں یا بڑے سردی کے موسم میں موزے پہن کر رکھتے ہیں تاکہ سردی سے بچ سکیں اور پاؤں بھی صاف رہیں لیکن اس کی وجہ سے ہمارے پاؤں اور موزوں میں بدبو ہوجاتی ہے جو برداشت نہیں ہوتی ایسی حالت میں سانس لینا بھی کسی تکلیف سے کم نہیں ہوتا۔ کیونکہ مستقل موزے اور جوتے پہننے کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوتا ہے اور پاؤں میں پسینہ آتا ہے۔
جو اندر ہی اندر خشک ہو جاتا ہے جو کہ بدبو کا باعث بنتا ہے۔ آپ بھی اس مسئلے کو دور کرنے کے لئے بتائی گئی اس ٹپ کو استعمال کریں اور پائیں ایسا فائدہ جو آپ کو بھی موزوں کی بدبو سے بچا سکتا ہے۔
ٹپ :
٭ موزے پہننے سے قبل ان میں تھوڑا سا ٹیلکم پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ڈال کر چھوڑ دیں اور پھر اس کو پہن لیں ۔
٭ صرف موزوں میں ہی نہیں بلکہ اپنے جوتوں میں بھی ان دونوں اجزاء کو ڈال کر چھوڑ دیں اور پہن لیں کیونکہ یہ دونوں اجزاء میں کیمیائی خواص پائے جاتے ہیں جوکہ الکلائن، میگنیشیئم، سیلیکون اور موائسچرائزنگ اثرات رکھتے ہیں یہی وجہ ہے موزوں اور جوتوں کی وجہ سے آنے والی بدبو کو کنٹرول کرنے اور پاؤں کی جلد کو پسینے سے خراب ہونے بچاتے ہیں۔
ڈاکٹر بلقیس نے بھی پاؤں کی بدبو اور پسینے کو کنٹرول کرنا کا آسان طریقہ بتایا ہے ۔ آپ بھی جانیں:
ٹپ :
٭ موزے پہننے سے پہلے لیموں کا چھلکا پاؤں میں رگڑ لیں اس سے پسینہ بھی نہیں آئے گا اور آپ کے موزوں میں بھی بدبو نہیں آئے گی۔
٭ جب آپ موزے اتار لیں تو رائی کے پانی میں پاؤں کو ڈبو لیں تاکہ آپ کی جلد بھی نرم و ملائم رہے اور بدبو بھی نہ آئے۔
Leave a Reply