ٹماٹروں میں مردانگی کا رازپوشیدہ، سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف
لندن(گلوب نیوز) ٹماٹر ہر گھر میں استعمال ہونے والی سبزی ہے جس کے کئی طبی فوائد ہیں ضرور پڑھیں:دھرنے کا سارا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جائے گا ،شہباز شریف نے دھرنے کی مخالفت کردیسائنسدانوں کے مطابق مردوں کے لیے ٹماٹر کے اس فائدے کی وجہ ٹماٹر میں پایا جانے والا جزو لیکوپین (Lycopene)ہے۔
جس کی وجہ سے ٹماٹر کی روشن سرخ رنگت ہوتی ہے۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے لیکوپین گولیوں میں شامل کیا اور 28مردوں کو روزانہ دو گولیاں کھلائیں۔ 3ماہ بعد جب دوبارہ ان کے سپرمز کی صحت کے ٹیسٹ کیے گئے تو ان کے سپرمز پہلے کی نسبت 50فیصد سے زیادہ متحرک اور صحت مند ہو چکے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ایلن پیسی کا کہنا تھا کہ ”ہمیں توقع نہیں تھی کہ لیکوپین ایسے شاندار فائدے کا حامل ہو گا تاہم جب تحقیق کے نتائج سامنے آئے تو ہم حیران رہ گئے۔ اتنی تیزی سے ادویات بھی سپرمز کا معیار بہتر نہیں کرتیں جتنی جلدی لیکوپین کی حامل گولیوں سے ہو گیا تھا۔“
Leave a Reply