بال نہ ہو نے کی وجہ سے پریشان افراد کیلئے بڑی خوشخبری پیاز سے صرف دوہفتوں میں بال دوبارہ اگائیں

موجودہ دور میں بالوں کا جھڑنا بڑی عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں بھی عام ہوگیا ہے تاہم کچن میں موجود پیاز کے ذریعے نہ صرف گرتے بالوں کو روکا جاسکتا ہے بلکہ انہیں وقت سے پہلے سفید ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔

امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹولوجی کے مطابق بالوں کا جھڑنا موروثی بیماری بھی ہوسکتی ہے جسے اینڈروجینیٹک ایلو پیشیا کہا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ہارمون کے تبدیل ہونے اورمختلف دوائیوں کے ضمنی اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) کی وجہ سے بھی بال جھڑتے ہیں، تاہم پیاز کے رس سے بال جھڑنے کے عمل کوروکا جاسکتا ہے۔تحقیقی جریدے ’’جرنل آف ڈرمیٹولوجی‘‘ میں شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق پیاز کے رس کو بالوں کی جڑوں پر لگائیے، یہ رس بالوں کو دوبارہ اگانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تحقیق کے مطابق اگر پیاز کا رس دن میں دوبار لگایا جائے تو دوہفتوں کے اندر اندر بال دوبارہ اگنا شروع ہوجاتے ہیں۔نوٹجن لوگوں کو پیاز سے الرجی ہے وہ اپنے سر پر بالوں کا رس نہ لگائیں۔اگر پیاز کی بو بہت زیادہ محسوس ہو تو اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس اور عرق گلاب ڈال لیجیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *