شوہر کی بے انتہاء محبت سے تنگ آئی خاتون طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی، وجہ کیا بتائی ؟

بھارت میں ایک خاتون اپنے شوہر کے بہت زیادہ پیار کرنے اور لڑائی جھگڑا نہ کرنے پر تنگ آکر طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔ خاتون نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اسکی شادی کو ڈیڑھ سال ہوگئے ہیں، اسکا شوہر بہت زیادہ پیار کرنے والا ہے اور بالکل بھی جھگڑا نہیں کرتا، وہ کپڑے، برتن دھوتا ہے۔

اور گھر کی صفائی بھی کردیتا ہے، اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوجائے تو بالکل ڈانٹ ڈپٹ نہیں کرتا۔ خاتون نے مزید کہا کہ اسکا شوہر اس سے بے حد محبت کرتا ہے۔ اس محبتآمیز رویہ سے وہ بیزار آگئی ہے اور ایسے ماحول میں اس کا دم گھٹتا ہے۔مجھے ایسی زندگی نہیں چاہئے جہاں میرے شوہر مجھ سے جھگڑا نہ کریں اور میری ہر غلطی کو نظرانداز کردیں۔دوسری جانب خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی بیوی کو خوش رکھنا چاہتا ہے، اہلیہ سے عدالت سے کیس واپس لینے درخواست بھی کی تھی۔ عدالت نے خاتون کی درخواست کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے خارج کردیا جس کے بعد اس خاتون نے مقامی پنچایت سے رابطہ کرلیا، پنچایت کے لوگ بھی خاتون کی عجیب و غریب شکایت سن کر حیران رہ گئے اور وہ بھی اس جوڑے کی طلاق کے حوالے سے فیصلہ نہیں کرپائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *