صرف آدھا لیموں کرے موٹاپے کی چھٹی۔۔۔ مگر کیسے ؟ جانیں اس کے استعمال کا ایسا طریقہ جو بنائے آپ کو سلم اینڈ سمارٹ

لیموں جو روزانہ کسی نہ کسی طرح کھانے، پینے اور دیگر بیوٹی ٹپس میں ہم سب ہی استعمال کر رہے ہوتے ہیں اس کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں۔ لیموں بے شک روزانہ استعمال ہو یا نہ ہو لیکن ہر گھر میں موجود ضرور ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا استعمال ہر طرح سے مفید ہے۔ لیموں وزن کم کرتا ہے یہ بات سب ہی جانتے ہیں لیکن آج سے پہلے شاید آپ نے یہ نہ سنا ہو کہ آدھا لیموں ہی وزن کم کرنے میں مفید ہے۔ چلیں آج جانیں کہ کیسے صرف آدھا لیموں ہمارے موٹاپے کو بائے بائے کرنے میں مدد دیتا ہے۔

لیموں میں ایسا کیا ہے؟

اس میں سڑک ایسڈ, وٹامن بی، اے اور سی، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اس کے علاوہ وزن کم کرنے کے لئے اس میں پیکٹن فائبر پایا جاتا ہے جو کہ ہمیں فٹ بھی رکھتا ہے اور تھکاوٹ سے بھی بچاتا ہے۔

لیموں کا طریقہ استعمال:

• لیموں کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیں اور خشک کرلیں۔

• اب اس کو بیچ میں سے کاٹ کر دو پیس کرلیں۔

• آدھے لیموں کو آپ فریج میں رکھ دیں۔

• جبکہ آدھے لیموں کا رس نکالیں اور اس کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں شامل کرلیں۔

• اس کو اچھی طرح مکس کرکے صبح نہارمنہ یا دن میں کسی بھی وقت پی لیں۔

• اور اس کے چھلکے کو کچھ دیر منہ میں چبا لیں۔

یہ طریقہ روزانہ استعمال کریں کچھ ہی دنوں میں آپ کو خود فرق نظر آئے گا کہ کیسے یہ لیموں کا چھلکا اور رس دونوں وزن کم کرنے میں مفید ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *