ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچاؤ،مگر کس طرح؟ بادام کو اس طریقے سے استعمال کریں، حیرات انگیز فوائد
کراچی (گلوب نیوز) طبی ماہرین نے کہاہے کہ باقاعدگی سے بادام کھانے سے جسم میں موجودنقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ بادام کے حوالے سے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اس میں متعدد وٹامنز اور ایسے اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔ جو جسم کو صحت مند اور شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں۔
امریکا کی پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کیتحقیق میں بتایا گیاہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانا ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ جو صحت کے لئے فائدہ مند ہے وہیں جسم سے برے کولیسٹرول کو نکال باہر کرتا ہے۔ پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی سائنسداں پینی کرس ایتھرٹن نے اپنی تحقیقات کو جرنل آف نیوٹریشن میں شائع کرایا ہے۔ پینی کرس کے مطابق اس سے قبل کئی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بادام کھانا خود ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے، جس کی مقدار بڑھ جائے تو دل کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اس طرح بادام کھانے سے اچھا کولیسٹرول بڑھتا ہے اور دل دشمن کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ بادام ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور دل کی شریانوں سے ایل ڈی ایل کشید کرکے جسم سے باہر نکال دیتا ہے۔ ماہرین نے بادام کھانے والوں کے خون میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار معلوم کی تو تصدیق ہوئی۔ کہ یہ دل کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ محققین کے مطابق اگرچہ صرف باداموں سے امراض قلب کے خطرے کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، مگر پھر بھی اسے بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے اور یہ ایک صحت مند غذائی انتخاب ثابت ہوتا ہے جو کہ جسم کو گڈ فیٹ، وٹامن ای اور فائبر بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اسے ہر بیماری کا علاج قرار نہیں دیتے، تاہم اعتدال سے اسے کھانا، خاص طور پر جنک فوڈ پر ترجیح دینا صحت مند زندگی کے لیے اچھا اضافہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 50 مرد و خواتین کو 6 ہفتوں تک بادام کا استعمال کرایا گیا،نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 43 گرام بادام کھانا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔
Leave a Reply