اگر بارش ہوئی تو بھی برباد ہیں اگر نہ ہوئی تو بھی برباد ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک شخص کی دو بیٹیاں تھی، ایک کی شادی مٹی کےبرتن بنانے والے آدمی کے ساتھ اور دوسری کی شادی ایک زمیندار شخص کے ساتھ ہوئی ۔۔والد ایک دن دونوں بیٹیوں کی خیریت پوچھنے گیا، برتن بنانے والی سے پوچھا کہ بیٹی بتاؤ تمہارا کیا حال چال ہے؟؟

جواب دیا کہ بارش ہوگئی تو باہر رکھے سارے برتن خراب ہو کر تباہ ہوجائیں گے اور اگر بارش نہ ہوئی تو اچھا منافع ملے گا ۔۔۔والد دوسری بیٹی یعنی زمیندار کے گھر گیا، ان کی خیریت معلوم کی تو جواب ملا کہ اگر بارش ہوگئی تو اچھی فصل اُگے گی اگر نہ ہوئی تو تباہ ہوجائیں گے جب والد واپس اپنے گھر پہنچا، تو بیوی نے بیٹیوں کی حالت دریافت کی کہ کس حال میں تھیں دونوں؟؟؟ جواب دیا، اگر بارش ہوئی تو بھی تباہ ہیں اگر نہ ہوئی تو بھی تباہ ہیں امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ جیتے یا جوبائیڈن، وہاں ریاستی پالیسی ایک ہی چلتی ہیں، لہٰذا امریکی انتخابات زیادہ دل پہ نہ لیں، کوئی بھی ہمارا چاچا ماما یعنی سگا نہیں لگتا۔ دوسری جانب لاہور میں نیازی اڈہ کو سیل کر دیا گیا ۔۔۔ مسافر وں کی مصیبتوں میں اضافہ ہو گیا ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں ناکام نیازی اڈہ بظاہر سیل مگر ٹکٹوں کی فرو خت جاری، بس ڈرائیوروں نے اڈے کے دوسری طرف اڈا بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق نیازی اڈہ بظاہر سیل مگر ٹکٹوں کی فرو خت جاری۔ بس ڈرائیوروں نے اڈے کے دوسری طرف اڈا بنا لیا۔ نیازی اڈے کے باہر ٹکٹوں کی خرید و فروخت جبکہ اڈے کی دوسری طرف سے بس ڈرائیور سواریاں اٹھاتے دکھائی دئے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ناکرنے پر اے سی سٹی تبریز مری کی جانب سے اڈہ سیل کیا گیا تھا۔ اڈہ سیل ہونے کے باوجود بسیں معمول کے مطابق چلنے لگیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *